***درپلی منڈل کے رامڑگو پراجیکٹ موضع سے وابستہ این سواتی 13 سالہ نامی ساتویں جماعت کی طالبہ سانپ کاٹنے سے فوت ہوگئی۔ سب انسپکٹر جی انجنیا نے بتایا کہ سواتی اپنے والدین راجنااور راجواکے ہمراہ مکان میں محوخواب تھی نیند کی حالت میں مکان میں ایک سانپ داخل ہوکر سر پر کاٹ دینے سے ارکان خاندان نے فوری طورپر ضلع مستقر سرکاری دواخانہ نظام آباد منتقل کیا علاج کے دوران اس طالبہ کی موت واقع ہوگئی ۔ علاوہ ازیں ضلع کے گاندھاری منڈل کے پیٹ
سنگم گرام پنچایت حدود میں واقع دھن سنگھ تانڈہ میں سانپ کاٹنے سے ایک کمسن لڑکے کی موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق تانڈہ سے تعلق رکھنے والے کے سوکارام کا 5سالہ لڑکا چرن صبح 9 بجے اپنے والدکے ہمراہ مویشیوں کے باندھے جانے کے کوٹھے میں گیا تھا جہاں ناگ سانپ نے لڑکے کو ڈنس لیا۔ فوری علاج کی غرض سے لڑکے کو کاماریڈی منتقل کرنے کے دوران راستہ میں موت واقع ہوگئی۔ تانڈہ میں کمسن لڑکے کی سانپ کاٹنے سے موت واقع ہوجانے پر رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔